سیالکوٹ کے ککڑ
July 21, 2006
خاور صاحب کی معرفت سے بھرپور چوٹ جو انہوں نے بجائے میرے سبھی سیالکوٹیوں پر کر دی اس پر یہی کہوں گا کہ یار چھوڑو بھی سیالکوٹیوں کا اتنا خاکہ میری وجہ سے خراب نہ کرو یار۔۔ آخر تم بھی تو “خاصے“ اچھے لطائف لکھتےہو۔۔ میری زات کو لے کار پورا شہر خراب ہو گیا کیا؟ ابھی کل واپس آیا ہوں تو لاہور والے کزن نے بھی یہی باتیں کیں اور میں کہ آیا کہ“ گلاں وی سیالکوٹیاں نوں تے بھیناں وی سیالکوٹیاں نوں؟“ بھئی میری ممانی لاہور کی ہیں ماموں سیالکوٹ کے، ایک کزن سیالکوٹ کا ہے تو اس کی بیوی لاہورن، اب دور کے ایک چچا ہیں ان کی بیگم بھی لاہور کی ہیں، ایک تو رشتہ لو دوسرے گالیاں کھاؤ؟ لیکن لاہور لاہور اے اور شیخو صاحب بھی لاہوریے ہی ہیں، اس لیے لاہوریوں کو کچھ نہیں کہنا چاہتا۔۔۔ شیخو صاحب کا مجھے شہزادہ کا خطاب دینا گویا مجھے شہ دینا تھا۔۔۔ ہاہا میں بدتمیزوں کا شہزادہ ہوں۔۔۔
اور یار لاہور والے اکثر ایک تعریف بھی کرتے ہیں سیالکوٹیوں کی کے یہ بہت بہادر ہوتے ہیں۔۔ اب یہ وہی جانیں۔۔ جہاں تک بات ہے سیالکوٹیوں کی تو یار یہاں آکر دیکھو یہ کیسا شہر ہے، میں بدتمیز ہوں شہر نہیں، بدتمیز بدتمیز ہی ہوا کرتے ہیں۔۔۔ بدتمیزی نہیں کریں گے تو کیا کریں بھائی۔۔ اور یقینا میرا گھرانا مہذب ہے ہاں میں نہیں ہوں اور یہ تو نعمان بھی کہ چکا ہے آخر وہ میرا س۔۔۔۔۔ ہے
میرے والد شاہ نہیں ہیں اور تمہیں ان کی کیا ضرورت آ گئی بھئی؟ بڑے شرارتی ہو ان میں اپنی ولدیت ڈھونڈ رہے ہو؟ اور غور سے سوچو کہ میں بدتمیز ہوں اس کا میرے گھر سے کوئی تعلق نہیں وہ تو مجھے پہلے ہی سے “شیر“ کی آنکھ سے دیکھتے ہیں ظاہر ہے میں گیدڑ تو ہوں نہیں۔۔۔
ہم جنس پرستی۔۔۔۔؟؟؟ یار یہ سیالکوٹی بھی “کڑکی“ لگانے سے باز نہیں آتے سیالکوٹ کے ککڑ بھی بڑے خراب ہیں کم از کم مہمان کا ہی خیال کیا ہوتا۔۔۔۔ اتنی ککڑوں کڑوں کی اور اتنے ٹھونگے لگائے کہ خاور صاحب کو فرانس بھگا دیا۔۔۔ چلو ککڑیوں پر ہی اکتفا کیا ہوتا۔۔
حرامی بھی بہت عجیب چیز ہے، یہ کہیں بھی ہو حرامی ہی رہتا ہے اور اس بات کو ابن صٍی صاحب اچھی طرح جانتے تھے۔۔ اور سنگ ہی صاحب پاکستان میں ہوں یا فرانس میں یہ متعارف خود کو ویسے ہی کراتے ہیں جیسے ابن صفی نے انہیں کرایا۔۔ حرامی سے یاد آیا ابھی چند ایک کی لینی ہے۔۔۔ خبر تو وہ تیار ہو جائیں۔۔۔۔
یار خاور میں صرف مذاق کر رہا ہوں دل پہ مت لینا یار۔۔۔ یہ جگت بازی تو تمہیں پتہ ہے ہوتی ہی رہتی ہے میری کسی بات سے تکلیف ہوئی ہو تو معذرت۔۔۔۔ میں نے قطعا تمہاری کسی بات کا برا نہیں منایا لیکن یار ایسے کو تیسا تو کرنا ہی ہے۔۔۔۔
خیر میں پھر ایک عرض کروں گا کے شہروں کا تعصب مت پھیلائیے ہم کوئی ایم کیو ایم کے پیروکار نہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہیں۔۔ اب صرف نعمان کی وجہ سے میں سارے کراچی والوں یا ایم کیو ایم کی وجہ سے ہر محاجر کو برا تو نہیں کہ سکتا ؟ سیالکوٹ ہو یا لاہور پیشاور ہو یا کوئٹہ، کراچی ہو یا مظفر آباد سب ایک ہیں، ہم میں کوئی فرق نہیں ہے۔۔۔۔ شہزاد رائے کا نغمہ “ہم ایک ہیں“ سن لیجیے آپ کو یاد آ جائے گا۔۔۔
Entry Filed under: Uncategorized. .
1 Comment Add your own
Leave a Comment
Some HTML allowed:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <pre> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Trackback this post | Subscribe to the comments via RSS Feed
1.
paki munda | July 21, 2006 at 4:36 pm
یار آپ کیا کرتے پھر رہے ھو آپ نے تو سیالکوٹیوں کا نام حراب کر دیا ھے میں آپ سے درخواست کرتا ھو کے خبر کو لینے سے پہلے رکھا کریں اور ایک اور بات اب کہیں میری بھی نا لے لینا خبر یار میری بھی چچی ایک بھابھی اور ایک ممانی لاھور سے ھیں۔مگر ایسی باتوں سے اجتناب کرین جس سے فرقہ واریت پھیلے ھم واقئی ایک ھیں اور انشااللہ ایک ھی رھیں گے