تعارف

نام: اگلا سوال
تخلص/خطاب: بدتمیز
مقام: سیالکوٹ، پاکستان
کام: فضولیات۔

میں شہر سیالکوٹ میں رہتا ہوں،ایک بدتمیز اور نہائیت ڈھیٹ بچہ ہوں، اور یہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والی بات نہیں ہے، یہ خطاب مجھے میرے گھر والوں سے، خصوصاً میرے بھائیوں کی جانب سے ملا ہے ان کا کہنا ہے کہ تم ایک بہت بدتمیز اور ڈھیٹ ہو اور کبھی بھی کسی کی بات نہیں مانتے، اور مان بھی جاؤ تو پلی بار نہیں مانتے۔۔

یہ صحیح بھی ہےکتنا سمجھایا بھائیوں نےکہ چھوڑ دو نیٹ کو اور دوسری فضولیات۔۔۔ لیکن بھائی اس معاملے میں بہت خود غرض ہیں، ایسے ہی مجھے نام دے دیا اور۔۔۔۔ اس کے علاوہ میرے ابا جان کا خیال بھی اس سے کچھ مختلف نہیں، یہ ایک ظلم ہے جو مجھ پر ڈھایا جا رہا ہے۔ سب میرے خلاف صف بندی میں لگے ہیں، یقیناً امریکہ کا قصور ہے یہ!!! مانا کہ میں بدتمیز ہوں، لیکن آپ تو برداشت کریں نہ، بہت کوشش کی لیکن یہ نہیں مانتے، تو سوچا ایسا کرتا ہوں خود بھی یہی کرتا ہوں کہ اپنا تخلص ہی یہی رکھ لیتا ہوں۔

شوق: گانے سننا (اور وہ بھی صرف پاکستانی یا پھر کبھی کبھی انگریزی بھی) ۔۔ انٹرنیٹ، ڈیزائننگ، اردو، بلاگنگ۔۔ سیر سپاٹا، کھانا کھانا کھانا اور پینا۔۔

پسندیدہ فلم: تیرے پیار میں۔ کیونکہ اس میں شان نے بغیر کسی بڑھک کے بھارتیوں کو تگنی کا ناچ نچایا اور۔۔ بڑی بات یہ کے اس میں یکطرفہ لڑائی نہیں ہے، دشمن کی طرف سے بھی جواب دیے گئے ہیں جو کے آپ کو کسی بھی بھارتی فلم میں نہیں ملے گا۔

پسندیدہ شاعر: شاعری بدذوقوں کا کام نہیں۔۔ لیکن شاعر مشرق علامہ محمد اقبال (رح) اور احمد فراز، فیض احمد فیض۔۔ اور بھی چند ایک۔۔ نام یاد نہیں آ رہے۔۔

پسندیدہ گلوکار: پرانے۔نصرت فتح علی خان صاحب، مہدی حسن خان صاحب، نور جہاں، نئے۔ احمد جہانزیب، عاطف اسلم، سحر، خدیجہ حیدر، حدیقہ۔۔ اور تقریباً سبھی۔۔

نوٹ : آپ لوگوں کو علم ہو گا کہ ایک آدھ بدتمیز حضرات اور بھی ہیں بلاگنگ پر،تو آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے کسی کی نقل نہیں کی ہے، میرے پاس میرا جی میل کا ای میل ایڈریس ہے آپ اگر چاہیں تو اس کا پاسورڈ لے کر یا گوگل سے معلوم کر لیجیے کے یہ ایڈریس تب کا ہے جب جی میل نئی نئی شروع ہوئی تھی۔ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ میں پرانا بدتمیز ہوں، اس کے علاوہ بلاگسپاٹ پر بھی میں ہوں لیکن استعمال نہیں کرتا، اس کے علاوہ مختلف فورمز پر بھی (ایک بات صاف کردوں کے ہر جگہ میں بھی نہیں ہوں، بعض جگہ امریکہ نے اپنے جاسوس چھوڑ رکھے ہیں مجھے بدنام کرنے کے لیے۔) خیر۔۔ اس کے بعد یہ کہوں گا کہ میں کسی کی بھی نقل نہیں کرتا، کیونکہ نقل کرنے والے کی اصلیت ختم ہو جاتی ہے ۔

انتباہ
میرا تعارف ابھی نا مکمل ہے، اسے بار بار دیکھیے، اپنے لیے قوم کے لیے۔ اور یہ صفحہ، اور تعارف کا دوسرا صفحہ مصنف کسی بھی وقت بدل سکتا ہے اس لیے ادارہ کسی قسم کی غلط فہمی کا زمادار نہیں

3 Comments Add your own

  • 1. بدتمیز کا دوست  |  July 11, 2006 at 11:25 am

    Acha likhtay hoo
    Likhna jari rakhoo!!!

  • 2. ABID  |  October 2, 2006 at 10:54 am

    مرحبا انا عمر من الجزائر احب التعارف

  • 3. samira  |  February 25, 2007 at 3:27 pm

    salam

Leave a Comment

Required

Required, hidden

Some HTML allowed:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <pre> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed